منگل کی شام ٹیلی
ویژن خطاب میں کورونا وائرس سے متعلق اقدامات پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس
کے خلاف جنگ حکومت اکیلے نہیں لڑسکتی اس میں تمام شہریوں کو اپنا کردار ادا کرنا
ہوگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام احتیاط کریں۔
انھوں نے کہا کہ
کورونا وائرس کے معاملے پر افراتفری پیدا کرنے کی ضرورت نہیں۔
عمران خان کا کہنا
تھا کہ موجودہ حالات میں ملکی معیشت متاثر ہو گی جس کے لیے اقتصادی کمیٹی بنائی
گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہوائی کمپینوں سمیت متعدد صنعتوں کو کورونا وائرس سے
نقصان ہوا ہے اور ہماری معیشت ویسے ہی دباؤ کا شکار تھی، پاکستان کی برآمدات پر
کورونا وائرس کا اثر پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر
روز اقتصادی کمیٹی دیکھے گی کہ کون کون سے شعبے متاثر ہو رہے ہیں اور ان کی کیا
مدد کرنی ہے۔


Comments :
Post a Comment