خلیل الرحمان قمر نے دوران انٹرویو گالی کیوں دی؟ آخرحق اورسچ کی بات کرنے والے ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمر کیخلاف کروڑوں روپے ہرجانے کادعویٰ دائر کیوں کیا گیا؟


لاہور ڈیلی پاکستان آن لائن لاہور کی سول عدالت میں معروف ڈرامہ نگار 'خلیل 

الرحمان قمر'  کے خلاف مقامی صحافی فرخ شہباز وڑائچ نے ہتک عزت کا دعویٰ دائر
 کردیا گیا ہے جس میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ انٹرویو کے دوران خلیل الرحمان قمر سے مناسب سوال کیا تو وہ آپے سے باہر ہوگئے۔

درخواست گزار کا کہناہےکہ خلیل الرحمٰن قمر نے سوال کا جواب دینے کے بجائے

 کیمرہ کے سامنے گالی دینا شروع کردی۔
بعدازاں خلیل الرحمٰن قمر نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف مہم بھی شروع کی جس کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔خلیل الرحمان قمر کی غیر مناسب زبان اور دھمکیوں کی وجہ سے میری شہرت کو نقصان پہنچا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ خلیل الرحمان قمر کو )5(کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔


خیال رہے کہ خلیل الرحمان قمر کئی مشہور اور معروف ڈرامے تحریر کرچکے ہیں۔
 حال ہی میں ان کے ڈرامہ میرے پاس تم ہو کو ملک بھر میں بے حد پذیرائی ملی 
تھی جس کے بعد خلیل الرحمان قمر لوگوں کی توجہ اور گفتگو کا مرکز بنتے چلے
 گئے۔ اسی دوران عورت مارچ کے موضوع پر خلیل الرحمان نے ایک ٹی وی کے 
لائیوپروگرام میں ایسے خیالات کا بھی اظہارکیاجن سے لوگوں کی ایک بڑی 
تعداد نے اختلا ف کیا۔

لائیو شو میں ایک خاتون کی جانب سے بار بار ٹوکے جانے پر انہوں نے لائیو ہی 
ان کو نہ صرف جھاڑ ا بلکہ نامناسب الفاظ بھی اداکیے جس کے بعد ان پر شدید 
تنقید ہوئی جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد نے عورت مارچ کی مخالفت میں ان کے 
نازیبا  الفاظ کی بھی حمایت کی ۔ اسی موضوع پر مقامی صحافی فرخ وڑائچ نے ان کا 
انٹرویو کیا تھا۔ دوران انٹرویو فرخ نے خلیل الرحمان سے ان کے طرز عمل کے 
بارے سوال کیا تو وہ نہ صرف بھڑک اٹھے بلکہ گالی دی اور کیمرہ  بند کرنے کا 
کہا ۔




Comments :

Post a Comment